جے پور: راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت پر چھائے سیاسی بحران پر تازہ ترین اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ سیاسی رسہ کشی کے اس دور میں مسلسل بدل رہے حادثہ کے درمیان پارٹی سے بغاوت کرنے والے سابق ریاستی صدر سچن پائلٹ اور ان کے حامی اراکین اسمبلی نے راہل گاندھی سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ اس سے ایک بار کانگریس میں ہلچل پھر تیز ہوگئی ہے۔
راہل گاندھی کے آفس کے ذرائع کے مطابق راہل گانھی نے اب تک ملاقات کو لے کر کوئی تاریخ متعین نہیں کی ہے اور نہ ہی وقت دیا ہے۔ فی الحال سچن پائلٹ (Sachin Pilot) اور دیگر اراکین اسمبلی پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے رابطے میں ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ 14 اگست سے پہلے سچن پائلٹ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہوسکتی ہے۔
سی ڈبلیو سی رگھو ویر مینا کے بیان سے مل رہا تھا اشارہ
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو جیسلمیر میں ہوٹل سوریہ گڑھ میں اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں کانگریس کے کچھ لیڈروں اور اراکین اسمبلی نے سچن پائلٹ خیمہ کے لئے دروازے بند کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن اس درمیان کئی لیڈر صلح کی قواعد میں مصروف ہیں۔
سی ڈبلیو سی کے رکن رگھویر مینا نے کہا تھا کہ باغی اراکین اسمبلی اگر فلور ٹسٹ میں کانگریس کے حق میں ووٹ کرتے ہیں تو انہیں معاف کردیا جائے گا۔ رگھویر مینا کے اس بیان کو صلح کی قواعد سے جوڑ کر دیکھا جارہا تھا۔ اس کے بعد اب ہوئے ڈیولپمنٹ اسی قواعد کے نتیجہ مانا جا رہا ہے۔