پرتاپ گڑھ 10/ اگست (یو این آئی) ملک کی مختلف سیکولر پارٹیوں خصوصی طور سے کانگریس ،سماج وادی پارٹی و بہوجن سماج پارٹی پر مسلمانوں کو پورا اعتماد تھا کی آئین میں دیئے گئے انکے حقوق کا تحفظ مذکورہ سیکولر پارٹیاں کریں گی ،لیکن وقت وقت پر انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ فریب کر سیکولرزم کا نعرہ دے کر ان کے ووٹ حاصل کرتی رہی ۔
رام جنم بھومی بابری مسجد کے معاملے میں ان سیکولر پارٹیوں کا کردار پوشیدہ طور پر مندر کے حق میں مثبت رہا ہے ، مگر رام مندر کی سنگ بنیاد نے ان سیکولر پارٹیوں کی فسطائ ذہنیت کو بے نقاب کرکے مسلمانوں کو سوچنے پر مجبور ضرور کر دیا کہ آج تک جس کو سیکولر سمجھ کر ووٹ دیتے رہے وہ تو بی جے پی سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے ۔
پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔