فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ وزیر مملکت برائے تفریحی ٹیکس تیج نرائن پانڈے نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کے کام نظر آرہے ہیں چاہے اجودھیا اسمبلی حلقہ ہو یا دیگر کوئی اسمبلی حلقہ۔ سماج وادی پارٹی حکومت کی ترقیاتی پالیسی میں سبھی علاقوں میں ترقیاتی کام کیا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اترپردیش کو ملک میں ایک مثالی ریاست کی شکل میں فروغ دینے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے ہر طبقہ میں خوشحالی لانے کیلئے کسانوں، نوجوانوں، مسلمانوں، مزدوروں سبھی کے مفاد میں کام کرنے کا ایک ریکارڈ بنایا ہے۔ پارلیمانی انتخابات نزدیک ہیں۔ مرکز کی کانگریسی حکومت نے جو وعدہ کیا تھا مہنگائی کم کرنے کا، بدعنوانی مٹانے کا، بیروزگاری ختم کرنے کا ان میں وہ پوری طرح ناکام رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایک ایسے عادمی کووزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدار اعلان کیا ہے جو غلط بیا ن
بازی کر کے عوام کو گمراہ کر کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مسٹرپانڈے نے کہا کہ ملک میں سماج وادی پارٹی حکومت کے آنے سے ہی ملک کی ترقی ہوگی اور ملائم سنگھ یادو کی قیادت میں ہی ملک کی سرحدیں محفوظ رہیں گی اور عوام کی بھلائی بھی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ ملائم سنگھ یادو ہی واحد ایسے رہنما ہیں جو وعدہ خلافی وکو بدعنوانی مانتے ہیں اور اسی لئے ان کے قول و فعل میں ہمیشہ یکسانیت ہوتی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے ایسی اعلیٰ پور میں سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر منعقد خیر مقدمی تقریب میں کہیں۔پروگرام کی صدارت سماج وادی پارٹی اسمبلی حلقہ صدر اشوک ورما اور نظامت ہری شنکر تیواری نے کی۔ وزیر مملکت نے درشن نگر چوراہے سے اجودھیا سڑک تک سی سی سڑک کا، سہمسا میں لوہیا مجموعی ترقیاتی منصوبے سے متعلق کام، فتح پور ممتاز آبادنہر کی پٹی کی ہتائی کا کام ، ایسی چوراہے سے بوٹن تیواری کا پوروا رابطہ سڑک، ایمی اعلیٰ پور میں گھروا رابطہ سڑک، ایمی اعلیٰ پورمیں پورے دوگان ، ایمی اعلیٰ پور اسکول سے بدہن کا پوروا اور ایمی اعلیٰ پورمیں پکی سڑک سے دولے تیواری کا پورو ا وغیرہ کا افتتاح کیاجس کی کل لاگت تقریباً تین کروڑ ۵۰ لاکھ ہے۔ مذکورہ موقع پر شمبھو ناتھ سنگھ، گیا دین یادو، رام ہیت یادو، چنتا رام تیواری، رام پرکاش یادو، ویر بہادر یادو، رمن دوبے، کیسری ورما، سنجے پانڈے، رادھے شیام یادو، پردھان ترلوکی ورما ،ارجن یادو، جگدیش یادو سمیت دیگر افراد موجود تھے۔