نئی دہلی،11 اگست ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22.68 لاکھ سے متجاوز کر گئی ،وہیں اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53،601 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22،68،676 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران 47،746 افرادجان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 15،83،490 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 871 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 45،257 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 4،984 سے بڑھ کر 6،39،929 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب 28.21 فیصد فعال کیسز ہیں۔ وائرس سے شفایابی کی شرح 69.80 فیصد اور اموات کی شرح 1.99 فیصدہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2177 سے بڑھ کر 148042
ہوگئی اور 293 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18،050 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران6711 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے اور یہ تعداد بڑھ کر 3،58،421 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد661 فعال کیسز سے بڑھ کر 87،773 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 2116 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 6924 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 1،45،636 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔