بھوپال ۱۱ اگست [یو این آئی] مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اردو کے مشہور شاعر راحت اندوری کے انتقال کو مدھیہ پردیش اور ملک کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
مسٹر چوہان نے ٹویٹ کیا ہے کہ “لاکھوں دلوں پر اپنی شاعری سے راج کرنے والے مشہور شاعر ہردل عزیز شاعر راحت اندوری کا انتقال مدھیہ پردیش اور ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
”
انہوں نے کہا کہ “میں خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ ان کی روح کو سکون عطا کرے اور ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کو اس بے حد غم کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔