مرکزی وزارت تعلیم نے سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست جاری کردی ہے ، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا پہلا مقام ملا ہے ۔ جامعہ نے 90 فیصدی اسکور کے ساتھ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔
پہلی پوزیشن پر پہنچی جامعہ یونیورسٹی نے اس معاملہ میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جامعہ کے بعد دوسرے نمبر پر اروناچل پردیش کی راجیو گاندھی یونیورسٹی آئی ہے ۔ راجیو گاندھی یونیورسٹی کو 83 فیصدی اسکور ملا ہے ۔









