نئی دہلی : صدر رام ناتھ کووند 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کے روز قوم سے خطاب کریں گے۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کووند کل شام قوم کے نام خطاب کریں گے۔
اسےشام سات بجے سے آکاش وانی کے سبھی قومی نیٹ ورکس اور دوردرشن کے سبھی چیلنز پر ہندی اور انگریزی میں باری باری نشر کیا جائے گا۔
مسٹر کووند کے’قوم کے نام خطاب‘کی نشریات دودرشن کے علاقائی چینلوں پر مقامی زبانوں میں بھی کی جائے گی۔آکاش وانی کے مقامی نیٹ ورکوں پر رات ساڑھے نو بجےمتعلقہ علاقائی زبانوں میں یہ نشر ہوگا۔