کیٹرینہ اور رنبیر کپور کے تو زبردست دن گذررہے ہیں ابھی ابھی تو دونوں ایک اچھی خاصی نئے سال کی چھٹیاں نیویارک میں مناکر واپس ہوئے ہیں اور واپس ہوتے ہی انکا ایک ساتھ پھر سے تھائی لینڈ جانے کا پروگرام بن گیا لیکن اس بار وہ چھٹیاں بتانے نہیں جارہے ہیں دراصل انوراگ باسو کی فلم ’’جگاجاسوس‘‘ کا ایک 40 روزہ طویل شوٹنگ شیڈول تھائی لینڈ کے رومانٹک وادیوں میں رکھا گیا ہے۔ اس فلم کو رنبیر مشترکہ طور پر پروڈیوس بھی کررہے ہیں اور اس وقت وہ اس فلم کو اپنی دوسری فلموں سے زیادہ ترجیح بھی دے رہے ہیں۔ رنبیر اس فلم کو اس لئے پہلے مکمل کردینا چاہتے ہیں کہ یہ فلم تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور صرف فائنل شوٹس کے لئے آئی ہوئی ہے۔ اس کے بعد آنے والے مہینوں میں رنبیر اپنے دوسرے فلمی مصروفیات سے لگ جائیں گے۔ ادھر کیٹرینہ کیف بھی آنے والے مہینوں میں فلم بینگ بینگ میں مصروف ہو جائیں گی۔ اس لئے دونوں مل کر اس وقت صرف جگا جاسوس کو مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور دونوں کا
یہ ساتھ 40 دنوں کا ہوگا۔