کورونا وائرس کے دوران پورے ملک میں 74 واں جشن آزادی دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔ راجدھانی دہلی میں لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی پرچم لہرا کر ملک کو خطاب کیا۔ آئیے یوم آزادی کی کچھ خاص تصویریں دیکھتے ہیں۔
ال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ قومی پرچم لہرانے کے وقت دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی وزیر اعطم مودی کا ڈریس سب کے لئے توجہ کا مرکز بنا رہا۔













