ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر عام انتخابات 17 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 19 ستمبر کو ہونا تھے۔ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا ’’میں نے انتخابات کو 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتہ کے آخر میں مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ یہ تاریخ صحیح ہے اور اس میں زیادہ خطرہ بھی نہیں ہے، اس لئے ہم نے اپنے حالات کو برقرار رکھا ہے۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اس فیصلے سے سبھی پارٹیوں کو انتخابی مہم کے لئے کئی ہفتوں کا مزید وقت اور الیکشن کمیشن کے لئے کافی وقت مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہمارے ملک میں کووڈ-19 کے پھر سے پھیلنے کے لئے یہ کوئی عمومی وقت نہیں ہے اور اسی لئے جب انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنا تھا، میں نے سبھی پارٹیوں کے لیڈروں سے ان کی رائے پوچھی تھی۔‘‘