نئی دہلی(بھاشا)ہندوستان ارب پتیوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اورریلائنس انڈسٹریز کے صدر مکیش امبانی ملک کے سب سے امیر شخص ہیں جن کے پاس ۱۸؍ارب ڈالر کی ذاتی املا ک ہے یہ بات ایک رپورٹ میں کہی گئی۔چین کی تحقیقی کمپنی ہرون کی بین الاقوامی امیروںکی فہرست میں مکیش امبانی ۴۱ویں مقام پررہے جس میں سب سے
اوپر بل گیٹس ہیں ۔گیٹس کے پاس ۶۸؍ارب ڈالر کی املا ہیں۔ اس فہرست میں جن اہم ہندوستانیو ں کا نام شامل ہے ان میں لکشمی این متل بھی شامل ہیں جو۱۷؍ارب ڈالر کی ذاتی املا کے ساتھ ۴۹ویں مقام پر ہیں۔
سن فارمہ کے دلیپ سنگھوی اوروپرو کے عظیم پریم جی ۵ء۱۳۔۵ء۱۳؍ارب ڈالر کی ذاتی املاک کے ساتھ ۷۷ویں مقام پر ہیں اورٹاٹا سنس کے پلوجی مستری ۱۲؍ارب ڈالر کی املاک کے ساتھ ۹۳ویں مقام پر ہیں۔ ایس پی ہندوجا اورکنبہ بھی ۱۲؍ارب ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں ۹۳ ویں مقام پر ہیں۔ بین الاقوامی امیروں کی فہرست میں گیٹس کے بعد برک شائرہیتھوے کے وارن بفے کا نمبر رہا جو ۶۴؍ارب ڈالر کی املا ک کے ساتھ دوسرے نمبر رہے اور۶۲؍ارب ڈالر کے ساتھ انڈی ٹیکس کے آمنسیو اورٹیگاتیسرے نمبر پر ہیں اس فہرست میں چوتھے مقام پر کارلوس سلم ہیلواوران کنبے کا نمبر رہاجن کے پاس ۶۰؍ارب ڈالر کی املاک ہے جب کہ اوریکل کے لیری الیسن ۶۰؍ارب ڈالر کے املا کے ساتھ پانچویں نمبر رہے۔ رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ گزشتہ سال ہندوستانی روپیہ میں امریکی ڈالر کے مقابلے ۱۲؍فیصد کی کمزوری آئی تھی جس سے ہندوستانیوں کیلئے اس فہرست میں بہتر مقام حاصل کرنے میں مشکل ہوئی۔ کرنسی میں اتارچڑھائوکے باوجود ہندوستان کی حالت گزشتہ سال سدھری اورہرون کی بین الاقوامی امیروں کی فہرس میں وہ ۷۰؍ارب پتیوں کے ساتھ پانچویں نمبر ہر ہیں۔ ۲۰۱۳ کی فہرست کے مقابلے اس فہرست میں ۱۷؍مزید امیروں کوشامل کیا گیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان میں جرمنی ، سوئٹزرلینڈ، فرانس اورجاپان سے زیادہ ارب پتی ہیں ۔ ہندوستانی ارب پتیوں کی مشترکہ املاک ۳۹۰؍ارب ڈالر ہیں۔