میرپور۔ایشیا کپ میں ہندوستان پر ملی جیت سے حوصلہ افزائی پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا کہ ٹیم کی مسلسل کامیابی سے روایتی حریفوں کے درمیان اور دو طرفہ میچ دیکھنے کو ملیں گے جس سے آمدنی بھی بڑھے گا ۔ ایشیا کپ میں ہندوستان پر ایک وکٹ سے ملی دلچسپ جیت آئی سی سی کے ڈھانچے میں حالیہ تبدیلی کے بعد کئی معنوں میں اہم ہے ۔سیٹھی نے کہا ہمارے لئے یہ جیت اہم ہے کیونکہ ہم اس سے ہندوستانی کرکٹ حکام سے ہمارے ساتھ اور کرکٹ کھیلنے کے لیے کہہ سکتے ہیں ۔ اس سے اگلے آٹھ سال کے لئے نئے ایف ٹی پی میں ہمیں سب سے اوپر کی ٹیموں کے خلاف اور میچ ملیں گے ۔ سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کی آمدنی کی تقسیم اور انتظامیہ میں تبدیلی کے بعد اعلی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کے لئے دوسرے بورڈ اور ملککھیلنے کیلئے بیتاب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ، ‘ اگر ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو اس کے معنی ہیں کہ پی سی بی کو نشریات کے حقوق ، آئی سی سی سے حصے اور کفالت کے طور پر زیادہ آمدنی ملے گی۔ ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات میں، میں نے یہ بات کہی تھی ۔ انہوں نے کہا ، میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر وہ اچھا کھیلتے رہے اور درجہ بندی بہتر ہوئی تو ہندوستان سمیت دوسرے بورڈ ہمارے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں جس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ سیٹھی نے کہا میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ اس طرح کے ہائی پروفائل میچ جیتنے سے ہی دنیا تم پر توجہ دے گی ۔ میں نے ان سے کہا کہ اگر بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوا تو بیشتر حصہ انہی کو ملے گا۔ سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی سے وہ بہت خوش ہیں ۔انہوں نے کہا ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ بورڈ چاہے کتنا بھی پیسہ کما لے لیکن جب تک ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی ہے اور سب سے اوپر کی ٹیموں کو نہیں ہرا رہی ہے تو کوئی معنی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کو مسلسل ایک دوسرے سے کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، اس میچ سے دنیا بھر میں لوگوں کی جو دلچسپیاں پیدا ہوئی ہے ، اس سے اس میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ ہندوستان ۔ پاک میچ ایشز سے بھی بڑے ہیں ۔