بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ میں ہر دن نئے انکشافات ہورہے ہیں ۔ ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش کررہا ہے کہ آخر 14 جون کو سشانت کے فلیٹ میں کیا ہوا تھا ۔ سی بی آئی جانچ کے درمیان واقعہ والے دن سشانت سنگھ راجپوت کے کمرے کے دروازے کا تالا کھولنے والے چابی والے نے اس پورے معاملہ میں کئی بڑے راز کھولے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رفیع شیخ نام کے چابی والے نے سشانت کے کمرے کا تالا کھولا تھا ۔ رفیع شیخ نے بتایا کہ 14 جون کو سدھارتھ پٹھانی کے فون کرنے پر وہ سشانت کے فلیٹ میں پہنچا تھا ۔
حالانکہ اس نے بتایا کہ اس کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ فلیٹ سشانت سنگھ راجپوت کا ہے ۔
رفیع نے بتایا کہ جب وہ سشانت کے کمرے کے پاس پہنچا تو اس نے دیکھا کہ دروازے پر کمپیوٹرائز کی والا لاک لگا ہے ۔
رفیع شیخ نے بتایا کہ اس وقت سشانت کے فلیٹ میں چار لوگ موجود تھے ۔ اس نے بتایا کہ تالا توڑنے کے بعد اس کو فورا وہاں سے جانے کیلئے کہہ دیا گیا تھا اور اس وقت تک واقعہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی ۔