رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کو معاشرہ سازی اور سماجی انتظام کے انسانی نظریات کی ناکامی کا مظہر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ قتل و غارتگری، جنگ بھڑکانا اور بدامنی پیدا کرنا امریکی حکومت کے معمولات کا حصہ بن چکا ہے۔
ہفتۂ حکومت کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے، کابینہ کے ارکان اور اعلی سرکاری عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ معاشی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پابندیوں کے خاتمے یا کسی ملک میں انتخابی نتیجے کا انتظار نہ کیا جائے۔









