جرمنی ۔ہندوستان کے شٹلر اروند بھٹ نے جرمن اوپن گراں پری گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے ۔اروند کو 1،20،000 ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ۔ بھٹ نے اتوار کو کھیلے گئے خطابی مقابلے میں ڈنمارک کے ہانس کرسٹین وٹگس کو شکست دی ۔34 سال کے اروند نے وٹگس کو 24-22 ، 19-21 ، 21-11 سے شکست دی۔ اپنے پہلے گراں پری خطاب کے لئے اروند نے ایک گھنٹے کا وقت لیا ۔پہلے دور کو چھوڑ دیا جائے تو دو بار کے قومی چمپئن اروند نے اپنے سے اعلی سینئر کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ دنیا کے 87 ویں نمبر کے کھلاڑی اروند نے چار سال نو ماہ کے وقفہ کے بعد کوئی خطاب جیتا ہے ۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی کھلاڑی نے جرمن گراں پری گولڈ ٹورنامنٹ کے کسی زمرے کا خطاب حاصل کیا ہے ۔