لندن: برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں دہی کے روزانہ استعمال کو ذیابیطس سے حفاظت کیلئے مفید قرار دے دیا گیا ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق روزانہ دہی کا ایک پیالہ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونے کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ دہی کی طرح دودھ سے بنی کم چکنائی والی دیگر مصنوعات کا استعمال بھی ذیابیطس کا خطرہ 24 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔