برطانوی ریاست انگلینڈ کی ایک عدالت نے شہرہ آفاق مصور و پینٹر پابلو پکاسو کی نایاب پینٹنگ کو مکے مارکر پھاڑنے اور خراب کرنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے شکیل میسے نامی ملزم کو اعتراف جرم کے بعد 18 ماہ جیل کی سزا سنادی۔










