یہ واقعہ امریکا کی ریاست مشیگن کے علاقے ساؤتھ فیلڈ میں پیش آیا۔ جہاں ایک خاتون کو بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر گھر والوں نے سب سے پہلے ریسکیو کے ادارے ساؤتھ فیلڈ فائر ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا۔
ریسکیو کی ٹیم فوراً گھر پہنچی اور اس خاتون کی سی پی آر سمیت ہر ممکن طریقے سے سانس بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔
جب خاتون میں کوئی حرکت پیدا نہ ہوئی تو ریسکیو ٹیموں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بعد ازاں فائر ڈپارٹمنٹ نے کاؤنٹی میڈیکل اکزیمینرس آفس سے رابطہ کیا، انھوں نے اس مردہ قرار دی گئی خاتون کا معائنہ کیا اور ان کی موت کی تصدیق کر ڈالی۔
اس خاتون کے گھر والوں کو خاتون کی لاش لے جاکر اور اس کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دیدی گئی۔
لاش کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے یہ احساس پیدا ہوا کہ لڑکی ابھی بھی سانس لے رہی ہے۔
تاہم اس خاتون کی مزید تفصیلات میڈیا میں جاری نہیں کی گئیں۔