لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع کانپور کے برا علاقے کے رہنے والے پتھالوجی ٹیکنیشین سنجیت یادو کے اغوا و قتل کے معاملے میں پولیس کے رویہ سے عدم مطمئن اہل خانہ نے جمعہ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ملاقات کی۔
تقریبا آدھے گھنٹے کے دورانیہ پر مبنی اس ملاقات کے دوران سنجیت کے والد،ماں اور بہن نے سابق وزیر اعلی کو کانپور پولیس کے منفی رویہ کے بارے میں بتایا اور ان کے انصاف کے حصول میں تعاون کی اپیل کی۔
مسٹر یادو نے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کتے وہئے انہیں پارٹی کی جانب سے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔