نئی دہلی،29 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتے کو کھیلوں کے قومی دن پر کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیون کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا جیسی شروعات سے نوجوانوں میں کھیلوں کےہنر کو نکھارنے کےلئے پرعزم ہیں۔
ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یاد میں ملک 29 اگست کو کھیلوں کا قومی دن مناتا ہے۔
مسٹر شاہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا،’’کھیلوں کے قومی دن پر میں اپنے ان سبھی کھلاڑیون کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنی دلچسپی اور لگن سے ہندوستان کو فخر محسوس کرایا ہے۔ مودی حکومت کھیلو انڈیا اور فٹ اندیا جیسی شروعات سے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے اور نوجوانون میں کھیلوں کے ہنر کو نکھارنے کےلئے پرعزم ہے۔‘‘