ممبئی،31 اگست ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان اس سے نمٹنے کے لئے تیز اقدامات کی امید اور جی ڈی پی کے اعدادوشمار جاری ہونے سے قبل او این جی سی اور ریلائنس جیسی بڑی کمپنیوں کی خریداری سے آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ طوفانی رفتار کے ساتھ کھلے۔
دیکھتے ہی دیکھتے بی ایس ای کا 30 کمپنیوں والا انڈیکس 40 ہزار سے آگے بڑھ کر 40010.17 پوائنٹس کی اعلی ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سینسیکس ساڑھے چار سو پوائنٹس سے زیادہ تیزی کے ساتھ 39888.15 پوائنٹس پر کھلا اور اس کے بعد یہ خریداری کی وجہ سے 40010.17 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 39702.59 پوائنٹس کی نچلی سطح پربھ پھسلا تھا ۔ اس مدت کے دوران یہ 283.26 پوائنتس کے اضافے سے 39750 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 130 پوائنٹس کے اضافے سے 11777.55 پر کھلا اوریہ خریداری کے زور پر 11794.25 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم فروخت کی دباؤ کے بعد یہ 11714.50 پوائنٹس کی نچلی سطح پر اترا اور اس وقت 95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11742.70 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔
سینسیکس میں او این جی سی سب سے زیادہ 5.67 فیصد ، ٹیک مہندرا 2.10 فیصد اور ریلائنس انڈسٹریز میں 1.45 فیصد تیزی رہی۔