کلکتہ 31 اگست (یواین آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاآج کہ ”کھادیہ ساتھی اسکیم“ کے تحت ریاست میں تقریبا 10کروڑ افراد کو فری میں راشن مل رہے ہیں اور یہ اگلے سال جون 2021تک دیا جائے گا 1959میں کھادیہ آندولن میں شہید ہونے والوں کو یاد کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں ہم لو گ10کروڑ افراد کو غذائی تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
کورونا بحران کے دور میں ہم جون 2021تک ریاست کے شہریوں کو مفت راشن فراہم کریں گے۔
اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 30جو ن کو اعلان کیا تھا کہ اگلے سال جون تک تمام شہریوں کومفت میں راشن فراہم کیا جائے گا۔