اردو ادب کے ایک اور روشن باب کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ معروف اردو شاعر اور 70 سے زائد کتابوں کے مصنف پروفیسر فضلِ امام کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس طرح اردو تحقیق وتنقید کا ایک اہم چراغ گل ہوگیا ہے۔
اردو زبان کے معتبر ناقد ،رثاءی ادب کے ماہر، تحقیق وتنقید، فارسی اور عربی ادبیات کے حوالے سے عصر حاضر کی نامور علمی و ادبی شخصیت پروفیسر فضل امام ابن مشتاق حسین سابق نائب صدر انجمن وظیفہ سادات و مومنین سابق صدر شعبہ اردو الہ آباد یونیورسٹی کا آج لکھنؤ کے ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا۔
خبر ملتے ہی سوشل میڈیا پر انکے چاہنے والوں افسوس کا اظہار کیا۔
انا لللہ واناالیہ راجعون یہ علم و ادب کا نا قابل تلافی نقصان ہے
پروفیسر فضل امام صاحب نہیں رہے ۔اج صبح لکھنؤ میں ان کا انتقال ہو گیا ۔انا لله وانا الیہ راجعون رضا بقضاءہ و تسلیما لامرہ
انا للہ وانا الیہ راجعون، دنیائے ادب کا بڑا نقصان ہے اللہ انہیں جوار امام حسین علیہ السلام میں جگہ عطا فرمائے آمین