لکھنؤ(نامہ نگار)ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اب ہڑتال ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی قیمتی ہے کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہوگی۔ جن لوگوں کی گرفتاری غلط ہوئی ہے انہیں رہا کر دیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہاں کیمرہ لگا تھا فوٹیج سے ساری حقیقت سامنے آجائے گی۔ کمشنر سطح کے افسر سے اس کی جانچ کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال اچھی بات نہیں ہے۔اگر ڈاکٹروں کا نمائندہ وفد ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہے تو وہ ان سے مل سکتا ہے۔