نئی دہلی،یکم ستمبر (یواین آئی) کرونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ملک میں لگاتار پانچ دن تک 75 ہزار سے زائد نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نسبتا تھوڑی کمی آئی اور یہ گھٹ کر 70 ہزار پر آگئی۔
منگل کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69،921 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 36،91،167 ہوگئی۔ اس سے قبل 25 اگست کو 67،151 ،اور 26 سے 30 اگست تک کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد بالترتیب 75760 ، 77266 ، 76472 ، 78761 اور 78512 تھی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 65،081 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28،39،883 ہوگئی ۔ شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں نئے ایکٹیو کیسززیادہ ہونے سے فعال کیسزکی تعداد 4،021 سے بڑھ کر 7،85،996 ہوگئی ۔
ملک میں مزید 819 متاثرین کی اموات سے مجموعی تعداد 65،288 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 21.29 فیصد،شفایاب مریضوں کی شرح 76.94 فیصد اور اموات کی شرح 1.77 فیصد ہے۔
ملک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 510 سے بڑھ کر 1،94،399 اور ہلاکتوں کی تعداد 184 اموات کے ساتھ 24،583 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران11،158 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 5،73،559 ہوگئی ۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔