ڈھاکہ / ماسکو ، یکم ستمبر (یواین آئی) روسی صدر ولادمیر پوتن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور صدر عبدالحمید نے ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مسٹر پوتن نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی گرام کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مکھرجی کو ان کے ہم وطن اور اعلی بین الاقوامی اتھارٹی کا اعزاز حاصل ہے۔
مسٹر پوتن نے وزیر اعظم مودی اور صدر کووند کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر میری گہری تعزیت قبول کریں۔ صدر اور دیگر سرکاری عہدوں پر کام کرتے ہوئے مسٹر مکھرجی نے اپنے ملک اور اعلی بین الاقوامی اتھارٹیز سے قابل احترام اعزاز حاصل کیا ‘‘۔
صدر نے کہا’’روس کے سچے دوست ہونے کی وجہ سے مسٹر مکھرجی نے خاص طور پر ہندوستان اور روس کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا‘‘۔ مسٹر پوتن نے آنجہانی صدر کے اہل خانہ اور ہندوستانی عوام سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مسٹر مکھرجی کی تعاون اور خدمات کو یاد کیا۔
مسز حسینہ اورصدر عبدالحمید نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ خیال رہے مسٹر پرنب مکھرجی کا پیر کی شام 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
سابق صدر کو گزشتہ 10 اگست کو آر آر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دماغ میں خون کے تھکا کا پتہ چلا جس کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔ بعد میں اس کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا اور گردے بھی خراب ہوگئے ، جس کے بعد پیر کو ان کی موت ہوگئی۔