امریکی کمپنی نے پی نٹ بٹر اور جیم سےدنیا کامہنگا ترین میٹھا سینڈوچ تیار کرلیا جس کی مالیت 58 ہزار روپےہے۔امریکی شہر شکاگو میں واقع پی بی اینڈ جے نامی سینڈوچ بنانے والی کمپنی نے دنیا کا سب سےمہنگا سینڈوچ تیار کیا ہے جسے حاصل کرنے کےلیے ایک روز قب آرڈر دینا پڑتا ہے۔
میٹھے سینڈوچ بنانے والی کمپنی نے دنیا کے مہنگے ترین سینڈوچ کی تیاری کےلیے دنیا بھر سے قیمتی اجزاء منگوائے ہیں۔
سینڈوچ کی بریڈ کا آٹا گوندھتے وقت شیف اس میں سونے کے ذرات ملاتے ہیں اور بریڈ تیار ہونے کے بعد اس پر سونے کا ورق چڑھایا جاتا ہے۔
جب بریڈ تیار ہوجاتی ہے تو اس میں دنیا کی عمدہ ترین سرخ و سفید کشمش کے بیج نکال کر اس کا جیم بنایا جاتا ہے، اس کے بعد کشمش میں دنیا کا مہنگا اور نایاب ترین شہد ڈالا جاتا ہے جسے مانوکا شہد کہا جاتا ہے۔
کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ اس سینڈوچ کی تیاری کےلیے مانوکا شہد نیوزی لینڈ سے منگوایا گیا ہے جو دنیا کا مہنگا ترین شہد ہے اور اس کی مالیت 371 ڈالر فی پاو ہے۔