انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز ہونے کےحوالے سے خبردار کرنے کیلئے ڈمی تابوت سڑکوں پر گھمایا گیا۔حفاظتی لباس پہنے اور ڈمی تابوت تھامے افراد نے جکارتہ کی مصروف سڑکوں پر پریڈ کی اور لوگوں کو خبردار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ عہدیدار نے شہریوں کو ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ80 ہزار کیس اور 7750 اموات ہوچکی ہیں۔