÷÷÷÷÷÷
بار بار نبی کریم ص کی شان میں گستاخی کے کارنامے انجام دینے کا مقصد ہمارے جذبات مجروح کئے جا رہیں ہیں۔ مغرب کی جانب سے کئے جارہے متنازع کارنامے کے سبب پوری دنیا کے مسلمان سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔
فرانسیسی مزاحیہ جریدے شارلی ہیبدو کے کارٹونسٹ نے نبی اکرم کی شان میں دوبارہ گستاخی کرنے سے توبہ کرلی ہے۔
باور رہے کہ اس سال جنوری میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنانے والے اس جریدے میں بطور کارٹونسٹ کام کرنے والے رینالڈ لوزیئر نے ایک فرانسیسی میگزین کو انٹر ویو دیتےہوئے کہا کہ اس حملے کے بعد میں نے جریدے کی نوکری چھوڑ دی ہے ویسے اب میرا دل کارٹون بنانے کو نہیں چاہتا لیکن میرے بعض دوستوں کے اچانک بچھڑ جانے نے مجھے کچھ عرصے کےلیے انہیں بنانے پر مجبور کر رکھا ہے۔
لوزیئر نے یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ نبی اکرم کے خلاف مضحکہ خیز اور حقارت آمیز خاکے نہیں کھینچے گا۔
÷÷÷÷÷÷
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بدقسمتی کے ساتھ مسلمانوں کو داخلی انتشار میں الجھا کر عالمی سطح پر اسلام کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔
فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ روز حرمت قران و ناموس رسالت کے عنوان سے ہونے والے احتجاج کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام دشمن صیہونی و نصرانی قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔









