ممبئی،5 ستمبر( یواین آئی) اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملہ سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے انکشاف کیا ہے کہ کلیدی ملزم ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی گرفتار اسمگلر عبدالباسط پریہار سے گانجہ اور ماریجوانا خریدتا تھا اور گوگل پے اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی ادائیگی کرتا تھا۔









