بنگلہ دیش کے دارالحکومت دھاکہ کی جامع مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 نمازی جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔
بنگلہ دیش کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مسجد میں ہونے والا یہ دھماکہ مسجد کی گیس پائپ پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس کے باعث ۱۲ افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مغرب کی نماز کے لیے نمازی جمع تھے اور مسجد میں گیس پائپ سے گیس لیک ہو چکی تھی جوں ہی کولر چالو کیا گیا کولر نکلنے والی چنگاری نے مسجد کی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑکا دی۔
رپورٹ کے مطابق ۳۷ افراد اس دھماکہ میں جل چکے ہیں جو ڈاکا ہسپتال میں بھرتی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ ۱۲ افراد موقع پر جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔
دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر زخمی بری طرح جھلس گئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں یزیدی دہشت گرد تنظیم ملوث ہے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں یزید اور معاویہ کے نقش قدم پر گامزن ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کو اسی طرح بدنام کررہی ہیں جیسے یزید اور معاویہ نے اسلام کو بدنام کیا تھا۔