بارہ بنکی (نامہ نگار)اروند یادو قتل کیس کے اصل ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے آرمس ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔اس پر ۵-۵ہزار کا انعام تھا۔پولیس کپتا ن عبدالحمید نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ پنکج ورما اور راہل ورماکو پولیس ٹیم نے محمود آباد روڈ میں واقع کنور گڈی میں گرفتار کیا۔گرفتار ملزمین کے قبضہ سے دو ریوالور ۱۲بور،اور ۳۱۵بور اور زندہ کارتو
س برآمد کئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ٹیم کو دس ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔