رام پور (نامہ نگار)کانگریسی کارکنان نے شہر میں پدیاترا نکالی۔ جس کا مقصد حکومت کے ذریعہ چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں سے عوام کو مطلع کرنا تھا۔ پد یاترا کے ذریعہ عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی اور مرکزی اسکیموں سے عوام کو واقف کرایا گیا۔ گاؤں میں بلاک کی سطح پر اور شہروں میں وارڈ کی سطح پر پد یاترا کرکے عوام کو مرکز کی فلاحی اسکیموں سے واقف کرائے جانے کا منصوبہ ہے۔ یہ پدیاترا جب ضلع دفتر پہنچی تو ضلع صدر دلباگ سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ عوامی مفاد میں کام کرتی رہی ہے۔ اور اس نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرائے ہیں۔ اس موقع پر رفعت علی خاں ، ایس کے اگروال ، مامون شاہ خاں،مہندر سکسینا اور ادیب میاں وغیرہ موجود تھے۔