نئی دہلی، 07 ستمبر(یو این آئی) آئندہ 10 ستمبر کا دن ہندوستانی فضائیہ کے لیے کافی اہم ہے جسے جدید جنگی طیاروں کی کمی کا سامنا تھا۔ خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے کی استعداد رکھنے والا یہ طیارہ فرانس سے خریدا گیا ہے اور اس دن فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے میں رسمی طور پر شامل ہونے کے بعد یہ اس کی شان بنے گا۔ فضائیہ کے لیے پانچ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ گذشتہ جولائی میں ہی ہندوستان آ گئی تھی۔









