گورکھپور (نامہ نگار)بی جے پی کے ذریعہ وزات عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے ذریعہ دس برس تک دلت اور پسماندہ طبقہ ہی حکومت کرے گا اور سابق وزیر اعلیٰ سش
یل مودی کے ذریعہ پچاس فیصد ریزرویشن دیئے جانے کے مطالبے کی مخالفت میں سورن سماج پارٹی کے کارکنوں نے نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔
پارٹی کے نائب صدر جگت سروپ ترپاٹھی نے کہا کہ دلتوں کو بی جے پی میں شا مل کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ریزرویشن نافذ کرنے کا خفیہ سمجھوتہ ہواہے جو شسیل مودی کے بیانات سے صاف نظر آتاہے۔انہوں نے اپیل کی ان ریزویشن حمایتی تنظیموں کا پارلیمانی الیکشن میں بائیکاٹ کیا جائے ۔پارٹی کے نائب صدر اودھیش کمار مشرا نے کہا کہ یہ لڑائی طبقہ کے ہر شخص کی ہے۔