لکھنؤ 08؍ستمبر 2020خاندان اجتھا د کے عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں شیعوں پر مظالم ہو رہے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیںیوم عاشورہ میں زیا رت عاشورہ پڑھنے والےمعزز و بزرگ تقی جعفرکے خلا ف مقدمہ قائم کر گرفتارکرنا نہایت افسوسناک ہے اوراس کے بعد پاکستان کی دہشتگرد تنظیموں سے متعلق افراد کا ویڈیو بنا کر وائرل کرنا اورشیعہ علما و خطبا کو دھمکی دینا پاکستانی حکومت کے لیے شرم کی بات ہے ۔ آج ایسا معلوم ہو تا ہے کہ پا کستان میں قانون سے بالا دہشتگرد تنظیمیں ہو گئی ہیں جو کھلے طور پر حکومت اور شیعہ قوم کو چیلنج کر رہی ہیں ۔









