نئی دہلی، 08 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے چین کے میڈیا اداروں کی جانب سے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے اور ان سے من گڑھت رپورٹنگ سے بچنے کی گذارش کی ہے۔
وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا،’ ہم نے بالخصوص چین کی سرکاری میڈیا ’چائنا ڈیلی‘ اور ’ہوآنچی شباؤ‘(گلوبل ٹائمس) میں شائع رپورٹ کو دیکھا ہے جن میں قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال کے حوالے سے کچھ تبصرے کیے گئے ہیں۔ یہ رپورٹس مکمل جھوٹ اور حقائق سے پرے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا،’ہم میڈیا سے ایسی من گھڑت رپورٹنگ سے بچنے کی گذارش کرتے ہیں۔‘
چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے گذشتہ رات دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستانی فوجیوں نے پینگانگ جھیل کے پاس لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) عبور کرکے فائرنگ کی ہے۔