میانمار سے فرار ہونے والے دو فوجیوں نے 2017 میں میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا اعتراف کر لیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق دونوں سپاہیوں نے اپنے وڈیو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اور دیگر فوجیوں نے اپنے افسران کے کہنے پر روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا، اجتماعی قبریں بنائیں، روہنگیا خواتین کی عصمت دری کی اور گاؤں کے گاؤں اُجاڑ ڈالے۔









