اندور،9 ستمبر (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کوویڈ-19 کے 287 نئے معاملے آنے کے بعد یہاں وائرس سے متاثرین کی تعداد 15452 تک جاپہنچی ہے۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک کل 10719 مریض بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل 238820 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان میں کل جانچے گئے 2550 نمونے بھی شامل ہیں ۔
کل جانچے گئے نمونوں میں 287 متاثرین آنے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھکر 15452 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ کل پانچ کی موت درج کئے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد سرکاری طورپر 432 تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب راحت کی خبر ہے کہ کل 220 مریضوں کو ٹھیک ہونے پر ڈسچارج کئے جانے کے بعد اب تک کل 10719 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وہیں ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 6258 مشتبہ ہونے پر چھوڑے جا چکے ہیں۔