ممبئی،9 ستمبر (یواین آئی) بیرون ملک سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان بدھ کے روز ابتدائی کاروبار میں گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں تیز گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ سینسیکس میں 385 جبکہ نفٹی میں 110 پوائنٹس کی گراوٹ آئی ہے ۔
منگل کے روزامریکہ میں ٹکنالوجی کمپنیوں میں بھاری فروخت کی وجہ سے تقریبا تمام ایشین مارکیٹس دباؤ میں آگئے۔ سینسیکس 376.79 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37،988.56 پوائنٹس پر کھلااور جلد ہی 37،980.69 تک غوطہ لگا گیا۔ خبریں لکھے جانے تک یہ 0.81 فیصد گراوٹ کے ساتھ 38،055.13 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے۔
نفٹی98.75 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11،218.60 پر کھلا۔ آغاز میں ہی 11،207.50 تک گرنے کے بعد یہ 0.77 فیصد کم ہوکر 11،229.85 پر کاروبار کررہاہے۔
جاپان کی نکی میں ڈیڑھ فیصد ، ہانگ کانگ کی ہینگسنگ میں ایک فیصد ، جنوبی کوریا کی کوسپی میں نصف فیصد اور چین کی شنگھائی کمپوزٹ میں ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کی اطلاعات ہیں۔