ممبئی۔ اداکارہ کنگنا رانوت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان کھینچ تان کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بدھ کو بی ایم سی نے اپنا ہتھوڑا چلایا تو کنگنا نے بامبے ہائی کورٹ میں اپیل کی جس پر ہائی کورٹ نے نوٹس لیا۔ کنگنا رانوت کے بنگلے پر غیر قانونی تعمیرات کو لے کر کی جا رہی بی ایم سی کی کارروائی پر بامبے ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ بالی ووڈ کی ‘ پنگا گرل’ نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر اس کاروائی پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔ وہیں، اس معاملے پر جمعرات کو دوپہر تین بجے پھر سے سماعت ہو گی۔
بی ایم سی نے کنگنا کے دفتر میں غیر قانونی تعمیرات کا حوالہ دے کر زبردست توڑ پھوڑ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، عدالت کے حکم سے پہلے تقریبا دو گھنٹے تک بی ایم سی نے کنگنا کے بنگلے پر خوب ہتھوڑے چلائے۔ عدالت کے حکم کے بعد اب بی ایم سی کے اہلکار توڑ پھوڑ روک کر باہر آ گئے۔
بامبے ہائی کورٹ نے اس توڑ پھوڑ پر روک لگانے کا حکم دیا ہے یعنی اب آگے کسی طرح کی کارروائی اگر ہونی تھی تو وہ نہیں ہو گی۔
کنگنا رانوت کے ممبئی پہنچنے سے پہلے بی ایم سی نے یہ بڑی کارروائی کی، جس پر ہائی کورٹ نے لگا دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بی ایم سی نے اداکارہ کنگنا رانوت کے باندرہ ویسٹ کے پالی ہل روڈ پر واقع فلم آفس کے ایک حصے کو غیرقانونی تعمیرات بتاتے ہوئے منہدم کر دیا ہے۔ بی ایم سی کی اس کارروائی کے خلاف کنگنا نے وکیل رضوان صدیقی کے ذریعہ بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔