نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ سے متعلق 11 ستمبر کو ایجوکیشن فیسٹیول سے خطاب کریں گے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے منعقد یہ ایجوکیشن فیسٹیول جمعرات سے شروع ہو رہا ہے جس میں ملک کے معروف ماہر تعلیم اور نیشنل ٹیچر ایوارڈ یافتہ اساتذہ پرنسپل وغیرہ حصہ لیں گے۔
غور طلب ہے کہ آٹھ سے 25 ستمبر تک ایجوکیشن فیسٹیول آن لائن منایا جا رہا ہے جس میں قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے بارے میں غور و خوض کیا جائے گا۔
مسٹر مودی دو روزہ ایجوکیشن فیسٹیول کے آخری دن اساتذہ پرنسل، ماہر تعلیم سے خطاب کرکے نئی تعلیمی پالیسی پرعمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے گذشتہ دنوں اعلیٰ تعلیم کے پروگرام سے خطاب کیا تھا اور اس میں قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے کے بارے میں عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔