ممبئی: فرانس کے اخبار چارلی ہیبڈو نے ایک مرتبہ پھر دریدہ ذہنی کا ثبوت دیتے ہوئے کارٹورن تراشی کے ذریعے محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اخبار کی اس گستاخی سے مسلمانوں کے دلوں میں سخت غم و غصہ ہے۔ فرانس کی جانب سے محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخیوں کاسلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔ آئے دن کبھی گستاخانہ تبصرہ تو کبھی آپ کی ذات پر خیالی کارٹون بناکر ڈیڑھ عرب سے زائد مسلمانوں کی دل آزادی کی جارہی ہے۔









