ممبئی: سابق بی جے پی صدر کی ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے سے ملاقات پر شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے ناراض ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی سے اس مسئلے پر صفائی بھی مانگی۔ ادھو کے تیور دیکھ کل دیر رات مہاراشٹر بی جے پی کے صدر دیویندر فڑنویس ادھو سے ملے اور اس ملاقات کی مکمل معلومات دی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ادھو کو ایم این ایس کو این ڈی اے میں شامل کرنے کا بھی مشورہ بھی دیا ۔ لیکن ادھو نے اس سے صاف انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دیویندر فڑنویس اور ادھو کی ملاقات میں بی جے پی نے کل رات کو تجویز پیش کی تھی کہ ایم این ایس کو این ڈی اے کی اتحادی بنایا جائے۔ تجویز کے مطابق بی جے پی ایم این ایس کو پونا کی سیٹ دے گی ، اور ادھر شیوسینا ناسک سیٹ چھوڑے . ایم این ایس ذرائع کے مطابق 5 سیٹ کی مانگ کی گئی ہے . لیکن بی جے پی 3 سیٹ پر ہی راضی ہو سکتی ہے . لیکن ذرائع کے مطابق ادھو نے اس تجویز کو سرے سے خارج کر دیا .
ادھر ، اددو نے سامنا میں ایک اداریہ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں بے تعلقی ہے . ادھو نے سامنا میں لکھا ہے –
مہاراشٹر میں بی جے پی ۔شیوسینا ۔آر پی آئی کی کار کردگی پر بی جے پی کے لیڈر ہیایک خیال نہیں ہیں . بی جے پی میں کمیونیکیشن گیپ ہے
وہیں نتن گڈکری نے کل ہی کہا تھا کہ راج ٹھاکرے کی امیدواری سے کانگریس کو فائدہ ہوتا ہے . ہم وہ ٹالنا چاہتے ہیں . ویسے اس سے زیادہ اہم ہے کہ راج NDA کے ساتھ جائیں اور حمایت دیں. کوشش ہے کہ وہ امیدوار نہ اتاریں اور اگر اتارے تو بھی کم اتاریں . کانگریس مخالف ووٹوں میں تقسیم ٹالنا ضروری ہے .
گڈکری نے کہا کہ ہمارے امیدوار طے ہو گئے ہیں . وہ نہیں بدلیں گے . فی الحال اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے . ادھو کی ناراضگی کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ راج سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتحاد کی تمام جماعتوں سے بات چیت کر ہوگا . میں بھی ایک لیڈر ہوں . میں تمام سے مل سکتا ہوں . اس لئے کسی کو ناراض ہونے کی کوئی ضرورت نہیں .