واشنگٹن، 10 ستمبر (یو این آئی) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ کی طرف سے امریکی عوام کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے خطرات کے بارے میں گمراہ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا انہوں نے جان بوجھ کر نہیں کیا۔
وہائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری کیلیگ میک نینی نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل سی این این نے مسٹر ٹرمپ کے سینئر صحافی باب ووڈورڈ کے ساتھ انٹرویو کے آڈیو کا حوالے دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صدر نے فروری میںیہ تسلیم کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے خطرات سے واقف تھے لیکن انہیں جان بوجھ کر امریکی عوام سے اس وبا کے خطرات کو کم کرکے بتایا اور انہیں گمراہ کیا۔
محترمہ میک نینی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’کووڈ ۔19 کے بارے میں صدر نے امریکی عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ یہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں‘‘۔
دراصل امریکہ میں 1970 کی دہائی میں مشہور واٹر گیٹ اسکینڈل کا انکشاف کرنے والے سینئر صحافی باب ووڈورڈ نے ’ریز‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے، جس میں مسٹر ٹرمپ کے حوالے سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے پہل موت ہونے سے قبل صدر ٹرمپ نے انہیں بتایا تھا کہ کورونا ایک ’مہلک‘ بیماری ہے۔