نئی دہلی،10 ستمبر(یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو بھارت رتن گووند بلبھ پنت کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندی زبان کےلئے ان کا تعاون قابل ستائش ہے ۔
مسٹر پنت کی آج 133 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر شاہ نے مسٹر پنت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،’’بھارت رتن مسٹر گووند بلبھت پنت جی ایک گہرے مفکر اور ایک وسیع النظر سیاست داں تھے، جنہوں نے ایک مجاہد آزادی کے طورپر انگریزوں کا مقابلہ کیا اور ایک مثالی سیاست داں کی حیثیت سے معاشرتی بہبود کے لئے کام کیا۔ ہندی زبان میں ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔ ان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت ۔‘‘
جدید ہندوستان کے بانیوں میں ایک مسٹر پنت نے چار مارچ 1925 کو عوامی زبان کے طورپر ہندی زبان کو تعلیم اور کام کاج کا ذریعہ بنانے کی زور دار مانگ کی تھی۔ ان کی کوششوں سے ہی ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہوا تھا۔ ملک میں 14 ستمبر کو یوم ہندی منایا جاتا ہے۔