چنئی۔ 4 مارچ (یو این آئی) تیز رفتار ڈیزل ٹنکر کے کچلنے سے میٹرو ٹرین کے تین مزدور ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کوئمبڈو ۔اشوک نگر کوریڈور کے نزدیک ویداپلانی میں آج صبح سویرے پیش آیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ میٹرو ٹرین کے کام میں مصروف آندھراپردیش کے ستیم (60)، شنکرن (35) اور آدی نرائنن (35) کو تیز رفتار ڈیزل ٹنکر نے کچل دیا جس سے دو مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔زخمی مزدور کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے بھی دم توڑ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹنکر کے ڈرائیور سبرامنی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔