سرکاری بینکوں، یونین بینک آف انڈیا، یوکو بینک اور انڈین اوورسیز بینک نے اپنے گراہکوں کو تحفہ دیا ہے۔ بینکوں کی نئی شرحیں آج سے نافذ ہو رہی ہیں۔ آئیے جانیں اس کے بارے میں۔
یونین بینک آف انڈیا نے بنیادی قرض کی شرح سود (ایم سی ایل آر) میں 0.05 فیصدی کی کٹوتی کی ہے۔ نئی شرحیں آج سے نافذ ہو گئی ہیں۔ بینک کے مطابق، ایک سال کی مدت والے قرض پر ایم سی ایل آر 7.25 فیصدی سے گھٹا کر 7.20 فیصدی کر دیا ہے۔ اسی طرح ایک دن اور ایک مہینے کی مدت کے قرض پر کٹوتی کی شرح سود 6.75 فیصدی ہو گئی ہے۔
ایک اور سرکاری بینک انڈین اوورسیز بینک نے بھی ایم سی ایل آر میں 0.10 فیصدی کی کٹوتی کی ہے۔ بینک نے ایک سال کی مدت والے قرض پر شرح سود 7.65 فیصدی سے گھٹا کر 7.55 فیصدی کر دی ہے۔ یہ شرحیں جمعرات سے نافذ ہو گئی ہیں۔
یوکو بینک نے ایم سی ایل آر میں سود کی شرحیں 0.05 فیصدی کر دی ہیں۔ بینک نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے بعد ایک سال کی مدت والے قرض پر شرحیں 7.40 فیصدی سے گھٹ کر 7.35 فیصدی پر آ گئی ہیں۔ یہ کٹوتی دیگر سبھی مدت کے لون پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوں گی۔