امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی میں بارش کے سبب سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔
شہر کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو پانی میں پھنسے لوگوں کی جانب سے امداد کیلئے دو درجن سے زائد کالز موصول ہوئیں جس کے بعد پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا۔ امریکی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سےمتعلق پہلے ہی وارننگ جاری کر رکھی تھی۔