اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے بعض مسلمان حکمرانوں کو اپنی مٹھی میں لے لیا ہے۔ بعض عرب ممالک فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کرنے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے بعض مسلمان حکمرانوں کو اپنی مٹھی میں لے لیا ہے عرب ممالک فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کرنے کے بجائے فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور خیانت کرنے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ نمایاں ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں آج حساس شرائط کا سامنا ہے۔ ہمیں قومی و ملکی مفادات اور اسلامی اقدار کے دفاع اور تحفظ کے سلسلے میں مؤثر اقدام عمل میں لانا چاہیے ۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ہم دنیا کی مظلوم قوموں کے ساتھ ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور ہم سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں مظلوموں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔